Showing posts with label urdu poetry. Show all posts
Showing posts with label urdu poetry. Show all posts

Wednesday, 6 October 2021

"Barish main" by Kashif Nasir

 


اِک، مخملی بدن، بارش میں

اِک تنگ قبا ،گل بدن، بارش میں

 

برستا    آب اور۔۔۔

شعلہ بدن بارش میں

 

غمِ جہاں سے دُور،

بہکی اک، عدن،بارش میں

 

دور کھڑا میں۔۔۔ اور،

اِس کا بھیگتا بدن، بارش میں

 

دہکتی سانسیں، کپکاتے ہونٹ،

میں اور سجن، بارش میں

 

ساری دنیا کو بھلائے

اِک جَل پَری مگن، بارش میں

 

اس کے ہونٹوں پہ نمکین بارش کے قطرے،

اس کی بھیگی قمیض، اس کا دہکتا بدن بارش میں

 

کاشف ناصؔر

 

 


Sunday, 21 February 2021

طلسم...


طلسم
کوئی گیت نیا کوئی بات نئی
غم بہت ہوا ،ا ب سوغات نئی
اب رتجگا بھی سمٹا ہے
جب تم سے ہوئی ملاقات نئی
اب کوفت ہوئی ہے جیت سے
اب ہم کو ہو کوئی مات نئی
اب ہم کو رب کا کیا کرنا
اب نازل ہو کوئی ذات نئی
اب مرض بڑھا، اب برباد ہوئے
اب ظاہر ہوں علامات نئی
جب سے تیرے طلسم میں گرفتا ہوئے
لگتا ہے آئیں گی آفات نئی

Tuesday, 16 February 2021

ڈوب جاؤں...


ڈوب جاؤں...

میں ان حالات میں ڈوب جاؤں
یا حادثات میں ڈوب جاؤں؟
ڈوب جاؤں کسی شہر میں
یا کھنڈرات میں ڈوب جاؤں
تیری آنکھوں میں ڈوبنا تو بعد کی بات
میں جذبات سے ابھروں، تو ڈوب جاؤں
ایسا ڈوبوں کے پھر نہ ابھروں
میں ابہام کے ابہام میں ڈوب جاؤں
تیرنے والےتجھے فرصت کہاں
تو لوٹ کر دیکھ ، تو پھر میں ڈوب جاؤں
میں ڈوب جاؤں ان اندھیروں میں
یا اجالوں میں ڈوب جاؤں
میں ایسا ڈوبوں کہ پھر نہ ابھروں
میں بس ڈوب جاؤں ، بس ڈوب جاؤں.

Monday, 15 February 2021

کہاں گئے...؟ از کاشف ناصر


کہاں گئے...؟

وہ خیال خواب کہاں گئے
وہ سبز باغ کہاں گئے
کہاں گئےوہ جانے والے
لوٹ آنےوالے کہاں گئے
یہ بستی کیسے اجڑ گئی،
وہ بسانےوالے کہاں گئے
اب مناؤں کسے میں
روٹھ جانے والے کہاں گئے
کہاں گئےاچھے وقت کے یار
ساتھ نبھانے والے کہاں گئے
کبھی رتجگا بھی سمٹے گا
جاگنے ،جگا نے والے کہاں گئے
کبھی لوٹ کے تم لوٹ آؤبھی
سب ہسانےوالے کہاں گئے
کہاں گئےبردہ فروش
امیر زادے کہاں گئے
کہاں گئی شام غم
ہنسی کے زمانے کہاں گئے
کہاں گئے دیار وطن
نوٹ کمانے والے کہاں گئے
کہاں گئی ہجر کی شام
کاٹنےوالے کہاں گئے
کہاں گئےوہ دوست میرے
احباب سارے کہاں گئے
اب لوٹ کہ تم بیشک مت آؤ
اب ہم بھی جانے کہاں گئے