Monday, 15 February 2021
کہاں گئے...؟ از کاشف ناصر
کہاں گئے...؟
وہ خیال خواب کہاں گئے
وہ سبز باغ کہاں گئے
کہاں گئےوہ جانے والے
لوٹ آنےوالے کہاں گئے
یہ بستی کیسے اجڑ گئی،
وہ بسانےوالے کہاں گئے
اب مناؤں کسے میں
روٹھ جانے والے کہاں گئے
کہاں گئےاچھے وقت کے یار
ساتھ نبھانے والے کہاں گئے
کبھی رتجگا بھی سمٹے گا
جاگنے ،جگا نے والے کہاں گئے
کبھی لوٹ کے تم لوٹ آؤبھی
سب ہسانےوالے کہاں گئے
کہاں گئےبردہ فروش
امیر زادے کہاں گئے
کہاں گئی شام غم
ہنسی کے زمانے کہاں گئے
کہاں گئے دیار وطن
نوٹ کمانے والے کہاں گئے
کہاں گئی ہجر کی شام
کاٹنےوالے کہاں گئے
کہاں گئےوہ دوست میرے
احباب سارے کہاں گئے
اب لوٹ کہ تم بیشک مت آؤ
اب ہم بھی جانے کہاں گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Broken man Kashif Nasir I have no fancy gifts to give, nor good words to say, I have no good memories, nor thoughts that are gay, I a...
-
Lost honor of Pakistan, by Hareem Fatima, A review By Kashif Nasir:- Greetings, I recently read Hareem Fatima’s book, ‘The lost honor...
-
"جو کتابیں لے کہ آتا ہوں کبھی پڑھ بھی لیا کرو ۔" اس نے بے توجہی سے کہا ۔ وہ خواہمخواہ ریموٹ کے بٹن دبائے جا رہا تھا ۔اسے ٹی وی ...
No comments:
Post a Comment