اس بات کو پرکھ لیں کہ جس
شخص کے ساتھ آپ ریلیشنشپ میں ہیں ،وہ ‘Un’
تو نہیں ۔اب آپ پوچھیں گے کہ ‘Un’ سے میری کیا مراد ہے ۔تو بھائی ‘Un’
انگریزی کی ایک ایسی اصطلاح ہے کہ آپ اسے جس بھی
لفظ کے ساتھ لگائیں یہ اس لفظ کا اثر صفر کر دے گی ۔مثال کہ طور پر ،crown سے مراد تخت و تاج ، Uncrown سے مراد تخت و تاج
گنوا بیٹھنا ،Fix سے مراد معاملہ ٹھیک کرنا Unfix سے مراد معاملہ
بگاڑ دینا اور دیکھئے ۔Learn سے Unlearn ،وغیرہ
وغیرہ ۔
میرے ایک دوست ہیں جو نہایت
نرم دل شخص ہیں ۔لیکن ان کی شادی ایک Un سے ہو گئی ہے ۔اصل میں ہماری بھابی نے انہیں Unaware پھانس لیا تھا ،جب سے ہمارے دوست کہ ساتھ یہ Unexpected حادثہ ہوا ہے اور جب سے یہ Un ان کے ساتھ آ لگی ہیں ،تب سے موصوف
جسمانی لحاظ سے بہت Unfit اور Unhealthy سے ہو گے ہیں لیکن الله کا شکر ہے کہ ابھی employed سے Unemployed نہیں ہوۓلیکن پہلے دوستوں میں
خاصے Dignified تھے لیکن اب بات بات پرUndignified ہوتے رہتے ہیں ۔رشتہ داروں میں پہلے خاصےWanted تھے لیکن اب Unwanted ہو گے ہیں ۔پہلے پہلے جب ان سے ملاقات ہوا کرتی
تھی تو اپنی زندہ دلی سے ہمیں Happy کیا کرتے تھے لیکن اب تو گھر کہ قصے سنا سنا کہ
ہمیں Unhappy کر جاتے ہیں ۔ان کا لب ولہجہ خاصا Unusual ہو گیا ہے زندگی بھر انہوں نے سگریٹ کو ہاتھ نہ
لگایا تھا اور اب ایسے سیگریٹ پھونکتے جاتے ہیں جیسے پھیپھڑوں کی جگہ ریلوے کا
کوئی پرانا انجن لگا ہو ۔ان کی دماغی حالت بھی کافی Unsettled لگتی ہے اکثر باتیں بھول جاتے ہیں مثال کہ طور
پر کل انہوں نے ہم سے ہزار روپے ادھار لیے تھے جو آج ہمیں واپس کرنے تھے واپس
تونہیں کیے لیکن آج ہم سے پانچ سو روپے
اور لے گے ہیں جس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی معاشی حالت بھی خاصی Unstable ہے ۔
کل اچانک ہی خاصی Unreasonable باتیں کرنے لگے ۔کہنے لگے ”کامیاب شادی کہ لیے Understanding بہت ضروری ہے ۔میری اور میری بیوی کی Understanding بہت اچھی ہے “اب ہم سے رہا نہ گیا ہم نے جیب سے
ایک سیگریٹ نکالا ان کہ منہ میں ٹھونس کر اسے جلایا اور کہا بھائی جیسے آپ باولے کتوں کی طرح ان کہ
پیچھے گھومتے رہتے تھے آپ کی Understanding توہونی ہی تھی ۔اب جب کہ آپ کہ ساتھ یہ Unhoni ہو چکی ہے تو صبر شکر کر کہ گزارا کریں ۔کیونکہ
اب آپ کہ ساتھ تقریباًسارے Un ہو چکے بس آپ کا Unconscious ہونا باقی رہ گیا ہے ۔
– تحریر کاشف ناصر ۔
بہت عمدہ
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteبہت شکریہ
ReplyDeleteBss unconscious hona baqi reh gya hai.... hahaha
ReplyDeleteKhoob!
بہت شکریہ
Delete